ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بھارت میں مسلم مرد اور ہندو خاتون کی شادی غیر قانونی قرار

03 جون, 2024 14:57

بھارت کے مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹ نے مسلمان مرد کی ہندو خاتون سے شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹ نے مسلمان مرد کی ہندو خاتون سے شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے مسلم پرسنل لاء کے تحت ایک مسلم مرد کے ہندو خاتون کے ساتھ تعلقات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت بین المذاہب تعلقات کے اندراج کے لئے پولیس تحفظ کی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔

بھارتی ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ مسلم مرد اور ہندو عورت کے درمیان تعلقات کو مسلم قانون کے تحت بھی ‘غیر منظم’ رشتہ نہیں سمجھا جاسکتا ہے اور چاہے وہ اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت ہی کیوں نہ ہو۔

اس سے قبل بھارتی عدالت نے 27 مئی کو ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مسلم قانون (محمدان قانون) کے مطابق مورتیوں یا آگ کی پوجا کرنے والی ہندو عورت کسی مسلمان مرد کے ساتھ تعلقات نہیں رکھ سکتی۔ اسلام کسی مسلمان مرد کو بت پرست عورت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ایک مسلم مرد اور ہندو عورت کے درمیان ایسا رشتہ جس میں دونوں شادی کے بعد اپنے اپنے مذہب کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں، کو درست نہیں مانا جا سکتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top