منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اسرائیل کی حمایت: کینیڈین فنکارہ کا بائیڈن انتظامیہ کی تقریبِ دیوالی کا بائیکاٹ

08 نومبر, 2023 12:10

 

بھارتی نژاد کینیڈین شاعرہ اور فنکارہ روپی کور نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے پر بائیڈن انتظامیہ کی دیوالی کی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا۔

روپی کور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی حمایت کے باوجود بھی بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے دیوالی کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ کچھ دنوں پہلے مجھے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے دیوالی کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوا، میں حیران ہوں کہ یہ انتظامیہ ایک ایسے وقت میں دیوالی منا رہی ہے جب یہ خود فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی حمایت کر رہی ہے۔

فنکارہ نے مزید لکھا ہے کہ دنیا بھر میں موجود جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والے لوگ دیوالی کا تہوار مناتے ہیں، ہندو مت، جین مت اور سکھ مذاہب کی روایات کے مطابق دیوالی بھلائی کی برائی پر اور علم کی جہالت پر جیت کا جشن ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ اسی لیے میں ایسے ادارے کی طرف سے موصول ہونے والے دعوت نامے کو مسترد کرتی ہوں جو معصوم لوگوں پر ظلم کرنے کی حمایت کر رہا ہے۔

یہ پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی بمباری کا 33 واں روز، شہدا کی گنتی اب ممکن نہ رہی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top