ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

کرشمہ کپور نے شوہر سے علیحدگی سے متعلق بڑے انکشافات کردیے

20 مارچ, 2024 13:43

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر اور ساس کے غیر مناسب رویے اور ذہنی وجسمانی اذیتوں کے باعث 2014 میں طلاق لی تھی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرشمہ کپور نے طلاق سے قبل سنجے کپور پر الزام عائد کیا تھا کہ سنجے کپور نے ہنی مون کے دوران انہیں اپنے دوستوں کے ہاتھوں نیلام کرنے کی کوشش کی تھی اور جب انہوں نے انکار کیا تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی اخبارکے مطابق  ان کی شادی کی تقریب ممبئی میں ان کے آبائی گھر کرشنا راج بنگلہ میں منعقد ہوئی تھی، کرشمہ کے لیے سنجے کپور کا انتخاب ان کی والدہ ببیتا شیوداسانی نے کیا تھا جبکہ والدہ رندھیر کپور اس رشتے سے خوش نہیں تھے۔

تاہم یہ شادی صرف کچھ عرصہ ہی چل سکی اور 2014 میں اداکارہ کرشمہ کپور نے سنجے کپور سے طلاق لینے کے بعد طویل قانونی جنگ لڑنے کے بعد اپنے دونوں بچوں کی کسٹڈی بھی حاصل کرلی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جس وقت کرشمہ کپور ماں بننے والی تھی، اس وقت ان کی ساس نے اداکارہ سے ایک لباس کا پہنے کی فرمائش کی، جو اداکار کو فٹ نہیں ہو رہا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور نے 2003 میں دہلی کے معروف کاروباری شخصیت سنجے کپور کے ساتھ شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top