جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

بھارتی اداکارہ واٹس ایپ اسٹیٹس پر خفیہ پیغام کے بعد گھر سے مردہ پائی گئیں

30 اپریل, 2024 16:41

بھارتی اداکارہ امریتا پانڈے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر ایک خفیہ پیغام کے بعد بہار کے بھاگلپور میں مردہ پائی گئیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ان کی لاش 27 اپریل کو بہار میں ان کے گھر سے ملی تھی۔ اگرچہ حکام کو کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا جب کہ پولیس کو شبہ ہے کہ اداکارہ کی موت خودکشی سے ہوئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریتا پانڈے کی موت سے قبل ان کے پراسرار واٹس ایپ اسٹیٹس نے تشویش پیدا کردی۔

پیغام میں لکھا تھا کہ ‘دو کشتیوں میں سوار تھی اس کی زندگی، ہم نے اپنی کشتی ڈوبا کر اس کا سفر آسان کر دیا’۔

اداکارہ کے اہل خانہ نے انکشاف کیا کہ وہ کام کی کمی کی وجہ سے ڈپریشن اور تناؤ کا شکار تھی، البتہ امریتا ممبئی میں اپنے شوہر چندرمنی جھنگڑ کے ساتھ رہتی تھیں۔

دونوں میاں بیوی اپنے شوہر کی بہن کی شادی میں شرکت کے لئے بھاگلپور گئے تھے، جہاں سے ان کا شوہر واپس آگیا تھا مگر اداکارہ نے وہیں قیام کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنی موت سے پانچ دن قبل امریتا نے شادی کے لباس میں ملبوس اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

امریتا پانڈے نے فلم "دیوانپن” میں کھیساری لال یادو کے ساتھ کام کیا تھا اور وہ ہندی فلموں، ٹی وی شوز اور ویب سیریز میں بھی نظر آئیں تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top