ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بھارتی اداکار کا ایک سال بعد اسلام قبول کرنے کا انکشاف

20 مارچ, 2024 13:30

بالی ووڈ کے بھارتی اداکار ووین ڈیسینا نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ووین نے بتایا کہ رمضان المبارک اس کے لیے خاص طور پر بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ روزوں کے دنوں میں انسانیت روحانی بالیدگی سے ہم کنار ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ووین ڈیسینا نے بتایا کہ وہ ہر سال رمضان المبارک میں روزے رکھتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسلام تو اس نے ایک سال قبل قبول کرلیا تھا، لیکن اب صرف اعلان کیا جارہا ہے۔

ووین نے بتایا کہ میرے دوست اور اہلِ خانہ یہ سوچ کر پریشان رہتے ہیں کہ میں رمضان میں دن بھر پانی اور کافی کے بغیر کیسے رہ لیتا ہوں جبکہ کافی کے بغیر میرا گزارا نہیں۔

ووین نے بتایا کہ اُس نے اسلام گزشتہ برس رمضان المبارک میں قبول کیا تھا اس لیے رمضان کی اُس کے لیے خاص اہمیت ہے۔ وہ 6 سال سے روزے رکھ رہا ہے۔ ہر مسلم کے لیے رمضان کے روزے رکھنا فرض ہے۔ یہ اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے ہے۔

ووین نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میری بیوی اور گھر والے ہر سال رمضان کو میرے لیے فوڈ فیسٹیول بنادیتے ہیں۔ ہم رمضان میں مختلف اقسام کے کھانے پکاتے ہیں اور میٹھے میں بھی ورائٹی کا اہتمام کرتے ہیں۔

ووین کی پہلی شادی 2013 میں وابز دراب جی سے ہوئی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔ 2022 میں اس نے نورین علی سے شادی کی۔ دونوں خوش گوار ازواجی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top