جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا

15 نومبر, 2023 22:03

ممبئی: بھارت سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو ستر رنز سے شکست دے دی، 397 رنز کے جواب میں کیویز 48.5 اوورز میں 327 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بھارتی بولر محمد شامی نے سات کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، ڈیرل مچل کے 137 رنز بھی کیویز کے کام نہ آسکت، بھارتی بلے بازوں میں سے ویرات کوہلی اور شریاس ایئرنے شاندارسنچریاں بنائیں، شاندار بولنگ پر محمد شامی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیتنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے ورات کوہلی 117 اور شریاس ایر 105 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویرات کوہلی نے کیرئیر کی 50 ویں ون ڈے سینچری اسکور کرتے ہوئے سب سے زیادہ سینچریوں کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر 49 سینچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان تھے۔

بھارتی کپتان روہت شرما دھواں دار 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کریمپ پڑنے کے سبب 23 ویں اوور میں باہر جانے والے شبمن گل سوریا کمار یادو کے آؤٹ ہونے کے بعد دوبارہ میدان میں آئے اور صرف ایک رن کے اضافے کے ساتھ 80 رنز ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ کے ایل راہول 39 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹِم ساؤتھی نے 3 اور ٹرینٹ بولٹ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز مایوس کن رہا، دونوں اوپنرز صرف 39 کے مجموعی اسکور پر 13، 13 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور دونوں کے مابین 181 رنز کی شراکت ہوئی لیکن 220 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن 69 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کین ولیمسن کے آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ بھی فوراً گر گئی، ٹام لیتھم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ گلین فلپس 41، مارک چپمین 2 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

46 ویں اوور میں ڈیرل مچل بھی 134 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ہمت ہار بیٹھے جس کے بعد وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔

مچل سانٹنر اور ٹم سوتھی 9، 9 اور لوکی فرگوسن 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ٹرینٹ بولٹ دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے

بھارت کی طرف سے محمد شامی نے 7 وکٹیں لیں، جسپریت بمراہ، محمد سراج اور کلدیپ یادیو نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین پہنچایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top