جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت خطے میں تصادم اور عدم استحکام کو ہوا دے رہا ہے :نگراں وزیراعظم

15 نومبر, 2023 18:01

 

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں تصادم اور عدم استحکام کو ہوا دے رہا ہے۔

اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے ، پالیسی میکنگ سے متعلق بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ، ترقی کےلیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رائے عامہ کی ہمواری میں حکومتیں اہم کردار ادا کرتی ہیں ، جدید دور میں پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ابھررہا ہے ، پاکستان کو معاشی طو رپر مضبوط کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔

انوار الحق نے کہا کہ چین کی معاشی ترقی کا سفر جاری ہے،چین نے معاشی طور پر ترقی کرکے دنیا کیلئے مثال قائم کی ، بین الاقوامی امن کےلیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں تصادم اور عدم استحکام کو ہوا دے رہا ہے ، جدید دور میں روابط اور راہداریوں سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

 

 

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک مستقل خطرے کے طو رپر ابھر کر سامنے آرہی ہے ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا کسی ایک ملک کےلیے ممکن نہیں ،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے مربوط تعاون کی ضرورت ہے ،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کو اقدامات کرنا ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں مظالم کی انتہا کردی ہے ، مغربی میڈیا اسرائیلی مظالم کا دفاع کررہا ہے ، غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کا کوئی جواز نہیں ، فلسطین کو اسرائیلی بربریت کا سامنا ہے ، دنیا کو بلآخر کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ریلوے کا مین لائن ون منصوبہ سی پیک کا ایک اہم حصہ ہے ،حکومت اس منصوبے کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل یقینی بنائے گی ،مین لائن ون منصوبے کی شروعات اور ریلوے کی اصلاحات نگراں حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ پاکستان میں مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے،منصوبے کی تعمیر کے دوران ماحولیاتی اثرات کا خصوصی خیال رکھا جائے ،مین لائن ون منصوبہ ملک میں ٹرانسپورٹ شعبے میں انقلاب لائے گا۔

 

یہ پڑھیں : غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے: انوار الحق کاکڑ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top