جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

30 اپریل, 2024 17:28

رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے بھارت نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ ان کا نائب ہاردک پانڈیا کو مقرر کیا گیا ہے، اسکواڈ میں کے ایل راہول کو شامل نہیں کیا گیا۔

یوزویندر چہل کے علاوہ کئی عرصے سے ٹیم کا حصہ نہ رہنے والے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کو جاری انڈین پریمیئر لیگ میں متاثر کن کارکردگی کے بعد اسکواڈ میں واپس شامل کرلیا گیا۔

ارشدیپ سنگھ، محمد سراج اور جسپریت بمراہ بھارتی فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت کریں گے۔

اکشر پٹیل اور رویندر جڈیجہ آل راؤنڈر کے طور پر ٹیم کی مجموعی کاکردگی میں اپنا حصہ ڈالیں  جب کہ اوپننگ بیٹر شبھمن گل اور رنکو سنگھ کو ریزرو لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

بھارت گروپ اے کے میچز میں روایتی حریف پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا اور میزبان امریکا سے مقابلہ کرے گا۔

بھارت اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 5 جون کو نیو یارک کے نو تعمیر شدہ ناساو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئرلینڈ کے خلاف کرے گا جس کے بعد 9 جون کو اسی مقام پر پاکستان کے ساتھ ٹکرائے گا۔

بھارت کا اسکواڈ:

روہت شرما (کپتان)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، یوزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمرا اور محمد سراج

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top