منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اسرائیلی جارحیت سےغزہ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 113 فلسطینی شہید، 250زخمی

08 جنوری, 2024 09:33

 

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تین ماہ گزر جانے کے باوجود بھی جاری ہے،اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں غزہ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 113 فلسطینی شہید، 250زخمی ہو گئے ۔

حماس کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں 200سے زائد تاریخی مقامات کو تباہ کردیاہے،تباہ شدہ مقامات میں مساجد ، گرجا گھر ، عجائب گھر اور اولڈ ہومز شامل ہیں،تاریخی عمارتوں کو نشانہ بنانا فلسطینیوں کی ثقافت اور ورثے کو مٹانے کی کوشش ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی افواج نے وسطی غزہ کے دیرالبلح میں الاقصیٰ شہدا اسپتال پر ڈرون حملہ کردیا جس میں کئی مریضوں اور عملے کے افراد کا شہادتوں کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے دیرالبلح میں اسرائیلی حملے میں اب تک 8 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے 600 سے زائد مریضوں اور عملے کے لاپتا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ غزہ کے علاقے دیر البلح میں الاقصٰی شہدا اسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد مریضوں اور طبی عملے کے 600 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہے جن کی لوکیشن کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے۔

 

بیان کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی بلا تفریق اور لگاتار بمباری کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت کو 26 دسمبر سے اب تک چوتھی مرتبہ شمالی غزہ میں اسپتالوں کا اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑ گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نےحزب اللہ کے حملے میں فضائی کنٹرول بیس کو نقصان کا اعتراف کرلیا ہے،حزب اللہ نے اسرائیلی سرحد کے قریب ماؤنٹ میرون بیس پر راکٹوں سے حملہ کیا،، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیک اپ سسٹم موجود ہے اور فضائی دفاع ابھی بھی کام کررہا ہے۔

وزارت صحت غزہ کے مطابق 7اکتوبر سے شہید فلسطینیوں کی تعداد22ہزار800سے زائد ہوگئی،تاہم اسرائیلی حملوں میں 58 ہزار400 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

یہ پڑھیں : لبنان سے حزب اللہ کے اسرائیل کی طرف 62 راکٹ حملے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top