جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک کے 74 سال میں اتنی تباہی نہیں آئی، جو ان 3 سال میں آئی ہے : مریم اورنگزیب

08 اکتوبر, 2021 15:31

اسلام آباد : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نے ملک کو دوبارہ ریورس گیئر لگا دیا، ملک کے 74 سال میں اتنی تباہی نہیں آئی، جو ان 3 سال میں آئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ چوروں کو این آر او دے کر تباہی کا الزام دوسروں پر مت ڈالیں۔ اس تباہی، ملک کی بربادی کا قصور وار صرف اور صرف عمران خان ہے۔ پاکستان کی معاشی مشکلات عمران صاحب کی تین سال کی تاریخی کرپشن اور چوری کا تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے 600 ارب کی چینی، 509 ارب کا آٹ، 800 کی ارب ایل این جی، 700 ارب کی دوائی چوری نہ کی ہوتی تو عوام آج مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں نہ پس رہے ہوتے۔ 16000 ارب کا عمران صاحب قرض نہ لیتے تو یہی پیسہ اسکولوں اور اسپتالوں پر خرچ ہو رہا ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اپنی اور اپنے اے ٹی ایمز اور مافیا کی جیبیں نہ بھرتے تو آج عوام کو سستا آٹا، چینی بجلی گیس دوائی مل رہے ہوتے۔ ملک کے 74 سال میں اتنی تباہی نہیں آئی، جو ان 3 سال میں عمران صاحب کی کرپشن چوری، نالائقی نااہلی سے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معاشی مشکلات زرداری، نواز شریف کا تحفہ ہیں : فواد چوہدری

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب کی لوٹ مار کے اثرات آنے والے دس سال تک قوم کو برداشت کرنے پڑیں گے۔ ترقی کی شرح 5.8 فیصد، مہنگائی 3 فیصد والے ملک کو عمران صاحب کی تباہ کن کرپشن نے تنزلی کی دلدل میں دھکیل دیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک ایسے ملک کو جہاں لوگوں کو روزگار مل رہا تھا، غربت اور غریبوں کی تعداد کم ہو رہی تھی،

عمران صاحب کی تباہ کن کرپشن نے معاشی تباہی سے دو چار کر دیا۔ ایک ایسے ملک کو جہاں دہشت گردی ختم ہو رہی تھی، سی پیک آ رہا تھا، ملکی قرضے ختم ہو رہے تھے، عمران صاحب نے دوبارہ ریورس گیئر لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ترقی کرتے ملک کو عمران صاحب نے اپنی تباہ کن کرپشن سے ذلت و رسوائی اور تنزلی کی طرف دھکیلا ہے۔ عوام اب عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ اپنے اعمال کا حساب دینا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اور ان کے چور اے ٹی ایمز ملک پر مسلط نہ ہوتے تو آج پاکستان کی یہ حالت اور عوام کی زندگی اجیرن نہ ہوتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top