جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ میں 19 اور 20ویں گریڈ کے افسران اضافی عہدوں سے فارغ

14 جولائی, 2021 13:13

کراچی : سندھ حکومت نے 19 اور 20ویں گریڈ کے افسران کو اضافی عہدوں سے فارغ کردیا۔

صوبائی حکومت نے سندھ ہائے کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ حکومت سندھ نے 29 اعلیٰ افسران کو ایڈیشنل عہدوں سے ہٹا دیا۔ 19 اور 20ویں گریڈ کے افسران عدالتی احکامات کے باوجود دو سے تین عہدوں پر قابض تھے۔

اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نور محمد شاھ کو اضافی عہدے سے فارغ کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل اربن پالیسی اینڈ اسٹریٹجک پلاننگ فیصل عقیلی سے چیئرمین بینظیر بھٹو ہائوسنگ سیل کا چارج واپس لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

سیکریٹری کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ اختر عنایت بھرگڑی کو ڈی جی مائنز اینڈ منرلز کے اضافی عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ سیکریٹری وومین ڈیولپمنٹ مس انجم اقبال جمانی سے ڈی جی سندھ کچی آبادیز اتھارٹی کا چارج واپس لے لیا گیا۔

رفیق مصطفیٰ اسپیشل سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کو پروجیکٹ کوآرڈینیٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، راجا شاھ زمان کھڑو سے ڈائریکٹر جنرل گورکھ ہل ڈولپمنٹ اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سندھ سید سلمان شاھ سے ڈائریکٹر جنرل سندھ ریزیلنس پروجیکٹ کا اضافی چارج واپس لیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس نجب الدین سہتو کو مینجنگ ڈائریکٹر سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے اضافی عہدہ سے فارغ کرتے کے ساتھ ساتھ دیگر افسران کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top