مقبول خبریں
دھیرکوٹ: جن کو کبھی شکست نہیں ہوئی اس بار پی ٹی آئی کے ہاتھوں ہوگی: مراد سعید
دھیرکوٹ: مراد سعید کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کی تمام آبادی کو بھی ہیلتھ کارڈز دینے کا اعلان کیا ہے، غریب افراد کو سڑکوں سے اٹھا کر پناہ گاہوں میں ریاست کا مہمان بنایا گیا۔
آزاد کشمیر کے شہر دھیر کوٹ میں رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھیرکوٹ میں جن کو کبھی شکست نہیں ہوئی اس بار پی ٹی آئی کے ہاتھوں شکست ہوگی، کیا کسی نے دھیر کوٹ جیسے علاقوں میں اسپتال اور تعلیمی ادارے بنائے؟، خیبرپختونخوا میں 5سال کے دوران پولیس نظام مثالی بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھاندلی نہیں ہو رہی اپوزیشن کے کرتوت شکست کی وجہ بنیں گے: مراد سعید
مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈز کے ذریعے غریب افراد علاج معالجے کی مفت سہولت حاصل کر رہے ہیں، وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کی تمام آبادی کو بھی ہیلتھ کارڈز دینے کا اعلان کیا ہے، غریب افراد کو سڑکوں سے اٹھا کر پناہ گاہوں میں ریاست کا مہمان بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کےلیے مثالی اقدامات کریں گے، آزاد کشمیر میں وزیراعظم اور وزرا ن لیگ کے ہیں ، ایسے میں دھاندلی کون کرے گا۔