اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

بلنکن سے ملاقات میں نیتن یاہو نے حماس کی تجاویز مسترد کردی

08 فروری, 2024 11:09

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں نیتن یاہو نے حماس کی جنگ بندی کی تجاویز کو مسترد کردیاہے۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی اسرائیلی وزیراعظم اور صدر سے ملاقات ہوئی ہے ، اس ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ نے حماس کی جنگ بندی کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلنکن سے ملاقات میں نیتن یاہو نے حماس کی تجاویز کو مسترد کردیا،اسرائیلی وزیراعظم نے بتایا کہ ہم فتح کی طرف گامزن ہیں۔

اسکے علاہ کوئی حل نہیں، نیتن یاہو نے اس ملاقات میں کہا کہ آپریشن سالوں نہیں بلکہ مہینوں تک چلے گا۔

امریکی وزیرخارجہ نے جنگ بندی مذاکرات میں پیشرفت پر تبادلہ خیال بھی کیا اور غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ پڑھیں : غز ہ میں جنگ بندی ، حماس نے قطراور مصر کی تجاویز کا جواب دیدیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top