جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی پی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کو نشانہ پر رکھ لیا

09 دسمبر, 2023 17:14

 

سکھر :سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےسکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013میں گنتی چل رہی تھی لیکن لاڈلے کی جیت کا اعلان کردیا گیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ1970میں لاڈلے دوسرے تھے لیکن عوام نے پیپلز پارٹی کو پسند کیا، 2018کے لاڈلے کو نکالنے کیلئے عوامی لاڈلہ بلاول تھا۔

انہوں نے کہا کہ جس لاڈلے کو لایا گیا اس کو بھی ہاتھ پکڑ کر نکال دیا گیا،جمہوری طریقے سے لاڈلے کو گھر بھیجا گیا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن ہوجاتے تو بلاول بھٹو وزیر اعظم بن چکے ہوتے، اگر کوئی سمجھتا ہے مجھے عوام جتوائے گی تو وہ بلاول بھٹو ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ایک لاڈلہ کمرے میں بیٹھ کر روزانہ میٹنگز کررہا ہے، کوئٹہ پہنچنے پر ایک ہوٹل کے کمرے میں میٹنگ کرتے رہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے ٹنڈو جام میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہی پی ڈی ایم کو بنایا،لوگ اس وقت پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں،پیپلز پارٹی کے لیڈر کبھی بھگوڑے ہوکر ملک سے نہیں بھاگے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، ملکی مسائل کے ساتھ ہے، پیپلز پارٹی الیکشن شیڈول کا انتظار کررہی ہے، کچھ سیاسی جماعتیں الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کررہی ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم عوام کے سہارے الیکشن لڑتے ہیں، ہم کبھی نہیں چاہتے کہ میچ فکس ہو، کچھ جماعتیں عوام میں جانے سے گھبراتی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے معیشت اور اخلاقیات کو تباہ کیاہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ملکی اداروں کو متنازع بنایاہے،اداروں کو متنازع بنانے والوں پر توہین عدالت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس ملکی مسائل کے حل کا پلان ہے، بی آئی ایس پی پروگرام آصف زرداری کا دیا ہوا ہے،تھرکول منصوبے کو (ن) لیگ نے خراب کرنے کی کوشش کی،کچھ لوگ ایسے ہیں جو ماحول ٹھنڈا ہونے پر آجاتے ہیں۔

یہ پڑھیں : 8فروری کو عوام نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنائیں گے:مریم اورنگزیب

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top