ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

عمران خان کا سائفر پر بیان سراسر جھوٹ ہے، ڈونلڈلو

21 مارچ, 2024 09:59

جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری  خارجہ ڈونلڈلو  نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کو بیان دیا ہے کہ عمران خان کا سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا الزام سراسر جھوٹ ہے۔

 امریکی ایوان نمائندگان کی امورخارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں انتخابات کے بعد پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل اورپاک امریکا تعلقات سے متعلق معاملات کی سماعت ہوئی۔

سماعت میں  سائفرکیس کے مرکزی کردار اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈلو بھی امورخارجہ کمیٹی میں پیش ہوئے۔

سماعت میں پاکستان میں جمہوریت اور پاک امریکا تعلقات کے مستقبل سے متعلق سوالات کیے گئے۔

 کمیٹی کو دیے گئے بیان میں ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ  سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا الزام سراسر جھوٹ ہے، خود پاکستانی سفیر اسد مجید بھی سائفر کا الزام جھوٹ قرار دے چکے ہیں۔

ڈونلڈ لو نے بتایا کہ انہوں نے 31 سال پہلے پشاور میں اپنی تعیناتی کے دوران انتخابات کو قریب  سے دیکھا تھا، انتخابی دھاندلیوں، تشدد اور دھمکیوں کے باوجود ووٹرز سامنے آئے، تین دہائیاں قبل نواز شریف اور بےنظیربھٹو کے درمیان مقابلہ تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top