مقبول خبریں
کیا عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے؟ سماعت آج ہو گی
پی ٹی آئی عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے حلف سے روکنے سے متعلق کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی د رخواست اسلام آباد کے شہری حافظ احتشام نے دائر کر رکھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کریں گے۔
درخواست گزار نےموقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان آرٹیکل باسٹھ کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں رہے ہیں۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔
ایسے شخص کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کیخلاف ہے
عدالت ریحام خان کی جانب لگائے جانے الزامات کے شواہد فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور ریحام خان کو فریق بنایا گیا ہے