ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

عمران خان کو وزیر اعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا جائے گا

06 اگست, 2018 14:08

بنی

گالہ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج ہورہا ہےجس میں  عمران خان کو باضابطہ وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کیا جائ ےگا۔

تحریک انصاف حکومت سازی اور اتحادی جماعتوں سے شراکت اقتدار کا فارمولا طے کرے گی۔

پنجاب اور کے پی کے کے وزرا اعلی کے ناموں کو حتمی شکل دینے اور صوبائی و وفاقی حکومت میں اتحادی جماعتوں کو دی جانے والی وزارتوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکے ناموں پر صلاح مشورہ کیا جائے گا، اتحادی جماعتوں سے وفاق اور صوبائی حکومت میں شراکت اقتدار کا فارمولا طے کیا جائے گا۔

پنجاب اور کے پی کے وزرا ئے اعلی اوربلوچستان حکومت میں شمولیت پر بحث کا امکان ہے۔

آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا انفرادی اسکور ایک سو پچیس ہو گیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے مطابق، خواتین اور نواقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو شامل کرنے کے بعد پی ٹی آئی کا نمبر بڑھ کر ایک سو چوہتر تک پہنچ چکا ہے جو مطلوبہ ہدف سے زیادہ ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بی این پی کی حمایت کے بعد ایک سو ستتر کا مجموعہ حاصل کر لیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پندرہ سے بیس وزراء پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا ایک وزیر ہوگا ۔

ایم کیوایم کو وزارت پورٹ اینڈ شپنگ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

وفاقی کابینہ میں بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نمائندگی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top