ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

 عمران خان نے نئے پاکستان کا ایجنڈا عوام کے سامنے رکھ دیا

26 جولائی, 2018 18:13

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا خطاب، انتخابی نتائج کے بعد قوم سے پہلا خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ
اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ جس نے اس مقام تک پہنچایا۔

22 سال کی جدوجہد پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں،ایک پاکستان کا خواب پورا کروںگا۔

الیکشن میں عوام نے بہت قربانیاں دیں، عوام کی شرکت پر داد دیتا ہوں، بلوچستان میں دہشتگردی کے باوجود لوگوں نے انتخابی عمل میں شرکت کی،
بلوجستان والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اکرام گنڈا پور اور ہارون بلور کی شہادت پر افسوس کلا اظہار بھی کیا۔

آج آپ کو بنا چاہتا ہوں کہ کس قسم کا پاکستان چاہتا ہوں
ملک میں فلاحی نظام لائیں گے ،کسی مخالف کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی،حکومت میں شامل ہر فرد پر نظر رکھی جائے گی
ایسا نظام بنائیں گے جو سب سے زیادہ مجھ پر نظر رکھے، ملک میں قانون کی بالادستی ہوگی اور قانون سب کے لیے برابرہوگا

 

مجھے شرم آئے گی وزیر اعظم ہاوس میں رہتے ہوئے، ہمارے حکومت فیصلہ کرے گی کے وزیر اعظم ہاوس کا کیا کرنا ہے۔
احتساب مجھ سے شروع ہوگا اس کے بعد میرے وزرا کا احتساب ہوگا۔

مجھے شرم آئے گی وزیر اعظم ہاوس میں رہتے ہوئے، ہمارے حکومت فیصلہ کرے گی کے وزیر اعظم ہاوس کا کیا کرنا ہے۔
گورنر ہاوسسز کے حوالے سے عمران خان گورنر ہاوسسز کو لوگوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

تاجر برادری کے ساتھ مل عوام دوست پالیسیاں بنائیں گے۔ اینٹی کرپشن کے ادارے کو مضبوط کریں گے

فارن پالیسی ہمارے لئے بہت بڑا چیلنچ ہے، گوشش ہوگی کہ مشرق وسطٰی میں ثالث کا کردار ادا کریں،پاک بھارت تعلقات میں بہتری برصغیر کے مفاد میں ہے
بھارت ایک قدم بڑھائے ، ہم دو قدم بڑھائیں گے۔

عوام کا ٹیکس چوری نہیں ہوگا، عوام پر خرچ کیا جائے گا اپنے اخراجات کو کم کریں گے۔

ہم وہ سارے حلقے کھلوائیں گے جس میں مخالفین کو دھاندلی کا شبہ ہوگا۔

پاکستان زندہ باد ، عمران خان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top