منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

عمران خان نے برطانوی وزیراعظم سے مدد مانگ لی

21 اگست, 2024 10:33

بانی پی ٹی آئی نے برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر سے مدد مانگ لی۔

اڈیالہ جیل سے آئی ٹی وی نیوز کو اپنے وکیل کے ذریعے دیے گئے تحریری سوالوں کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کیئر اسٹارمر کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کچلنےکو سمجھنے کے لیے تصور کریں کہ انتخابی مہم میں لیبر پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو رات کے سناٹے میں اغوا کیا جارہا ہو۔

آئی ٹی وی کے مطابق تمام صورتحال کے باوجود عمران خان پاکستان میں جمہوری تبدیلی کے لیے پُرعزم اور تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال ہونے کو آیا ہے مجھے 7 فٹ چوڑائی اور 8 فٹ لمبائی کی موت کی کوٹھڑی میں قید کرکے رکھا گیا ہے، یہ وہ جگہ ہے جو بالعموم دہشتگردوں اور ان لوگوں کے لیے مختص ہوتی ہے جنہیں سزائے موت سنائی گئی ہو۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور ان کی کابینہ سے کہتا ہوں زرا تصو ر کریں ان کی یہ غالب فتح ہی چرالی جائے، اس منظر نامے کی تصویر دیکھیں جس میں ایک پارٹی بمشکل 18 نشستیں حاصل کر سکی اور اس نے ہمارا مینڈیٹ غصب کرلیا گیا ہو۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جہاں آپ کی پارٹی کا نشان ہی چھین لیا گیا ہو اور آپ کے رہنماؤں کو یا تو حراست میں لے لیا گیا ہو یا انہیں اس وقت تک ایذا دی گئی ہو جب تک کہ یا تو وہ اپنی وفاداریاں تبدیل نہ کرلیں یا پھر سرے سے سیاست کو ہی خیرباد کہہ دیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top