ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

عمران خان ہیلی کاپٹر کیس، نیب پیشاور بیان قلمبند کرے گی

07 اگست, 2018 10:43

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہیلی کاپٹر استعمال کیس میں آج نیب پشاور میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ نیب پشاورنے ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال پر عمران خان کو طلب کر رکھا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر خیبرپختونخوا حکومت کے دو سرکاری ہیلی کاپٹروں کے استعمال کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر 74 گھنٹے استعمال کئے گئے جس سے خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب نے عمران خان کو پہلے بھی طلب کیا تھا تاہم انہوں نے انتخابی سرگرمیوں میں مصروفیات کے باعث آنے سے معذرت کرلی تھی۔

ہیلی کاپٹر سکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور سول ایوی ایشن کے افسروں کے بیانات پہلے ہی قلمبند کئے جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی حکومت کے دو ہیلی کاپٹروں ایم آئی 171 اور ایکیوریل پر تقریبا 74 گھنٹے اڑان بھری،عمران خان نے ایم آئی 171 ہیلی کاپٹر پر 22 گھنٹے سفر کیا، جس پر 12 لاکھ 70 ہزار 306 روپے اخراجات آئے۔
عمران خان نے دوسرے ہیلی کاپٹر ایکیوریل پر 52 گھنٹے سفر کیا جس پر 8 لاکھ 36 ہزار 875 روپے اخراجات آئے۔ عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹرز استعمال پر 74 گھنٹے سفر کیا جس پر 21 لاکھ 7 ہزار181 روپے کے اخراجات آئے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top