منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور

15 مئی, 2024 17:26

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے 14 مئی کومحفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنایا۔

قبل ازیں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 9 جنوری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top