منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

عمران خان کا فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ

21 اگست, 2024 16:18

سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فوجی تحویل میں موجود لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کردیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں سول سابق وزیراعظم ہوں، مجھے ملٹری کورٹ لے جانے سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ  9 مئی کا معاملہ نیشنل سکیورٹی کا نہیں بلکہ ایک لوکل مسئلہ ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے اور میڈیا کو اوپن ٹرائل میں کورج کی رسائی دی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ فیض حمید کو فوجی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کردی ہے جب کہ اس سلسلے میں تین سابق فوجی افسران بھی زیر حراست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اگر فیض حمید کا احتساب ہو رہا ہے تو پھر باقیوں کا بھی ہونا چاہئے، عمران خان

عمران خان نے برطانوی وزیراعظم سے مدد سے مانگ لی

عمران خان نے بعد ازاں سابق آئی ایس آئی سربراہ کی گرفتاری پر کہا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے لیکن اگر انہیں حراست میں لیا جا سکتا ہے تو باقی تمام افسران کا احتساب ہونا چاہئے۔

اس کے علاوہ ایک اور بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ مجھے اندر کرنے کے لیے فیض حمید سے بیان دلوا کر مجھے ملٹری کورٹ ککی طرف لے جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top