جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں: وزیراعظم

14 اکتوبر, 2021 17:24

اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں، مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے موجودہ صورت حال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا اور ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے ایم این ایز کی مشاورت سے شروع کریں گے، صحت اور احساس راشن کارڈ بھی ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر بھی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب بھی خطے میں پیٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top