بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس

19 جولائی, 2018 13:42

سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس جاری ہے جس میں الیکشن کے دوران سیکورٹی پلان وانتظامات زیر غور رہیں۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں نمائندہ جی ایچ کیو میجر جنرل آصف غفور بھی شریک ہیں۔

اس اجلاس میں نیکٹا کوآرڈینیٹر سمیت چاروں صوبوں کے آئی جیز پولیس و ہوم سیکرٹریز بھی بلائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ  وفاقی سیکرٹری داخلہ، وفاقی سیکرٹری دفاع، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر اہم حکومتی اراکین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں شامل۔

چئیرمین سینیٹر رحمان ملک نے اجلاس کی ابتداء پشاور ومستونگ کے شہداء کیلئے دعا و فاتحہ خوانی سے کی اورپشاور میں اے این پی کے ریلی و مستونگ میں بی اے پی کے الیکشن ریلی پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ شہید ہارون بلور و ساتھیوں اور شہید سراج رائسانی و اسکے رفقاء کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے، بدقسمتی سے الیکشن مہم پر امن نہ رہی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top