منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

شان مسعود کی کپتانی کو لیکر اہم فیصلہ ہوگیا

06 ستمبر, 2024 17:32

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مبینہ طور پر مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے لیے نئے کپتان کی تقرری پر غور شروع کردیا۔

سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے دور میں بابر اعظم کی جگہ ٹیسٹ کپتان مقرر کیے جانے والے شان مسعود کو ٹیم کی حالیہ خراب کارکردگی کی وجہ سے جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

شان مسعود کی کپتانی میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں پہلے ٹیسٹ میں 360 رنز سے بھاری شکست، دوسرے میں 79 رنز اور تیسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست شامل تھی، البتہ ٹیسٹ کپتان کی انفرادی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔

ادھر بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ سیریز میں  شرمناک شکست سے دوچار قومی ٹیم نے قوم کی امیدوں پر پانی پھیرا، گرین شرٹس کو پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں اور دوسرے ٹیسٹ میں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی۔

بنگال ٹائگرز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں شان مسعود نے پہلے ٹیسٹ میں 6 اور 14 رنز جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں 57 اور 28 کے ساتھ 28 رنز کی اوسط سے مجموعی طور پر 286 رنز اسکور کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ شکستوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو شدید مایوس کیا، لہٰذا وہ کچھ سخت فیصلے کر سکتے ہیں، اس ضمن میں آئندہ دنوں ٹیم اور کپتان کی کارکردگی کا جائزہ متوقع ہے۔

اگر کپتانی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو محمد رضوان قائدانہ امیدوار نظر آتے ہیں،  ان کی حالیہ کارکردگی مضبوط رہی اور وہ مستقبل میں بھی تمام فارمیٹس کے کپتان بن سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top