منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اگلے سال 5Gسروس کا آغاز ہوگا : نگراں حکومت نے خوشخبری سنادی

09 دسمبر, 2023 11:53

نگران وفاقی  وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے اعلان کیا ہے کہ آکشن ایڈوائزری کمیٹی قائم کر دی گئی ہیں،ملک میں آئندہ سال جولائی سےفائیو جی سروس دستیاب ہوگی۔

نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300 میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی نیلامی میں تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو شریک کیا جائے گا۔

عمر سیف نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے بیرون ملک بالخصوص مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی کے شعبے میں برآمدات مشرق وسطیٰ میں بڑھیں گی، تین قطری کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

انہوں کامزید کہنا تھا کہ حکومت فائیو جی کے حوالے سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے مسائل حل کر رہی ہے۔

واضح رہے ٹیلی کمیونیکیشن ٹریبونل تین ہفتوں میں قائم کیا جائے گا جبکہ فائیو جی کے لیے ایک ایکشن ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

فائیو جی ایکشن کے لیے ایک کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی، تمام ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں اسپیکٹرم خریدیں گی۔

یہ پڑھیں:عام لوگوں تک اسمارٹ فونز پہنچانے کیلئے نگراں وزیر آئی ٹی کا بڑا فیصلہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top