منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

آئی ایم ایف دو ہفتوں میں 30 فیصد نشستوں کا آڈٹ یقینی بنائے، پی ٹی آئی کا خط میں مطالبہ

28 فروری, 2024 20:23

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے خط عمران خان کے ترجمان رؤف حسن نے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کو لکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں تحریک انصاف نے آئی ایم ایف سے آئندہ بیل آؤٹ پیکیج کے وقت سیاسی استحکام کو مد نظر رکھنے کی درخواست کی ہے۔

پی ٹی آئی نے مالیاتی ادارے سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف دو ہفتوں کے اندر قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 30 فیصد نشستوں کا آڈٹ یقینی بنائے۔

اس کے علاوہ ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے جب کہ مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اسے ابھی پی ٹی آئی کا خط موصول نہیں ہوا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےعالمی مالیاتی ادارے کو خط بھیج دیا ہے اور خط میں بانی پی ٹی آئی نے اپنا مؤقف واضح کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض کی ضرورت، ڈیفالٹ کا خطرہ پھر اٹھنے لگا

آج خط چلا گیا ہوگا، عمران خان کی آئی ایم ایف کو خط لکھے جانے کی تصدیق

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خط کی مزید تفصیلات عوامی سطح پر بتائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھے جانے کی تصدیق کی تھی اور اڈیالا جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے جو آج چلا گیا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی اور جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا چلا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top