ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

آئی ایم ایف اور پاکستانی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے

12 مارچ, 2024 15:03

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن اور وزارت خزانہ کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے، آئی ایم ایف کا مشن اقتصادی جائزہ لینے کے لیے کل رات پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن اور اور پاکستانی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ، توانائی اور ایف بی آر حکام سے مذاکرات کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مشن کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے لیے بات چیت کا بھی امکان ظاہر کیا جار ہا ہے، مشن 14 سے 18 مارچ تک معاشی ٹیم سے مذاکرات کرے گا۔

قبل ازیں بلومبرگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی کو ملک کی معیشت کے لیے مثبت قرار دے دیا۔ بلومبرگ کے مطابق آئی ایم ایف سے 6 ارب قرضے کا حصول نئے وزیر خزانہ کے لیے پہلا چیلنج ہوگا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ شہباز شریف کو عالمی اداروں سے ڈیل کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔ ان کی واپسی سے آئی ایم ایف ڈیل کا چانس بڑھ گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top