ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

آئی ایم ایف کا پیٹرول پر لیوی کے ساتھ بھاری سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ

22 مارچ, 2024 12:42

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیٹرول پر لیوی 60 روپے کے ساتھ 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) بھی بحال کرنے کی تجویز دے دی۔

مالیاتی ادارے نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر ٹیکسوں کا حجم کم از کم 5 فیصد بڑھایا جائے،  پیٹرول پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگائے اور تمام اشیا پر جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی کی ایک ہی قومی شرح لاگو کی جائے، ماحول کو آلودہ کرنے والی مشینری پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی لگائی جائے جب کہ ملک میں تیار شدہ کارڈ اور پرتعیش اشیاء پر ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ جدید بحری کشتیوں پر بتدریج ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے، ای سگریٹ کو بھی ٹیکس کے دائرے میں لانے کے ساتھ مباکو، کاربن ڈرنکس، موٹر کار، سیمنٹ، ٹیلی کمیونیکیشن سروسز، پیٹرولیم اور نیچرل گیس کی مصنوعات پر ٹیکسوں کا نئے سرے سے جائزہ لیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم سیلز ٹیکس کا استثنیٰ ختم کرنے سے اس مد میں محصولات 18 فیصد بڑھائی جائیں، البتہ بجٹ خسارے کنٹرول ہونے پر ان ٹیکسوں کو بتدریج کم کیا جائے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top