منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

عدالت نے حکومت کو نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا

14 مئی, 2024 13:32

اسلام آباد ہائی کورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے نان فائلرز کی موبائل فونز سمز بند کرنے کے خلاف نجی ٹیلی کام کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر ایک نجی موبائل فون کمپنی کی طرف سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ قانون میں کی گئی ترمیم آئین کے آرٹیکل 18 میں کاروبار کی آزادی کے بنیادی حق کے منافی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے نجی موبائل کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک نہ کرنے کا حکم امتناع جاری کیا اور حکومت کو سمز بلاک کرنے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ موبائل فون آپریٹرز روزانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی 5 ہزار سمز بلاک کریں گے۔

ایف بی آر کے مطابق 10 مئی کو 5 ہزار نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیا کردی گئی تھیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینوئل طریقے سے سمیں بلاک کرنے پراتفاق کیا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top