پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

ہائی کورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

08 مئی, 2024 11:04

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے آغاز پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں میٹرک کے امتحانات، دوسرا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا

عدالت نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو بنی گالہ سب جیل میں رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنا یا۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top