منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

‘یہ ظلم کا ایک سلسلہ اور روز کا کام ہے’، احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست نمٹادی گئی

07 جون, 2024 14:18

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتار شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ یہ ظلم کا ایک سلسلہ اور روز کا کام ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احمد فرہاد کی بازیابی اور اغوا کے ذمہ داران کا تعین کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں قانون کی عملداری کیسے ہونی ہے؟ اس پر معاملہ کمیٹی کو بھجوا رہا ہوں،  قانون کا احترام کریں کیونکہ عدلیہ سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ ادارے اپنی حدود میں کام کریں، انا کے مسئلے میں ایک آدمی دو  مقدموں میں چلا گیا جس کا اہل خانہ متاثر ہو رہا ہے،  یہ ظلم کا ایک سلسلہ اور روز کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آبادکی حدود کو عدالتیں دیکھیں گی، قومی سلامتی کے معاملات پر عدالت ان کیمرا پروسیڈنگ اور اس کی رپورٹنگ پرپابندی لگائے گا۔

جسٹس محسن کا مزید کہنا تھا کہ معاملہ لارجر بینچ اس لیے بھجوارہا ہوں تاکہ ایک جج کا مؤقف مختلف ہو تو اسے دیگر ججز بھی دیکھیں اور ہوسکتا ہے باقی ممبران اس سے متفق نہ ہوں کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان کو طلب کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

شاعر احمد فرہاد کی ہتھکڑیوں میں پہلی ویڈیو منظر عام پر آگئی

شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد

سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ہم نےکہیں بیٹھنا ہے اور طے کرنا ہے کون سی لائن ہے جسے کراس نہیں کرنا، اس ایک کیس میں پوری حکومتی مشینری یہاں آکر کھڑی ہوتی ہے، ادارے یا عدالتیں انا کے مسئلے پر نہیں چلتے۔

جسٹس محسن اختر کہانی نے کہا کہ میں ابھی بھی خود کو روک رہا ہوں کہیں کوئی نقصان نہ ہو جائے، یہ عدالت اس آدمی کے حق کے تحفظ کے لیے ہر وقت کھڑی ہے، احمد فرہاد کے مجسٹریٹ کے سامنے بیان کے نتیجے میں تفتیش آگے چلے گی، اگر آپ ضرورت محسوس کریں تو دوبارہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں، مجھے اپنے احکامات پر عمل درآمد کرانا آتا ہے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست کو نمٹا دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top