ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

اغوا ہوتا تو کوئی اور میرے لیے بریانی بناتا، انور مقصود کا ویڈیو بیان جاری

11 مارچ, 2024 15:29

پاکستانی لیجنڈری مصنف، طنز و مزاح نگار او ر میزبان انور مقصود نے اپنے اغوا ہونے سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر انور مقصود کے اغوا کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں۔

اپنے طنز و مزاح کے انداز میں انور مقصود نے ویڈیو جاری کی اور اغوا کی بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

ویڈیو بیان میں انور مقصود نے کہا کہ زخم ہوتے ہڈی ٹوٹی ہوتی تو بریانی کیسے بناتا، ابھی بریانی بنا رہا ہوں ورنہ کوئی اور میرے لیے بریانی بناتا، لہٰذا مداحوں سے درخواست ہے ایسی جعلی خبروں پر کان نہ دھریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا نہ تو سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ میں سوشل میڈیا دیکھتا ہوں، لوگ مجھے فون کرکے بتا رہے ہیں کہ میرے اغوا کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top