اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

تین منٹ میں 28 غبارے ناک سے پُھلانے کا عالمی ریکارڈ

01 جون, 2024 17:24

امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے تین منٹ میں اپنی ناک سے 28 غبارے پُھلاکر 173 واں گنیز ورلڈ ریکارڈز بک میں اپنا نام درج کر والیا۔

گوئنس ورلڈ ریکارڈز کا سب سے بڑا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش میں مصروف ڈیوڈ رش کے پاس پہلے ہی ریکارڈ کا ایک منٹ کا ورژن موجود تھا، لیکن تین منٹ کے ورژن کو حاصل کرنے میں انہیں 42 کوششیں لگیں۔

مزید پڑھیں:اب پالتو کتے بھی ہوائی جہاز میں سفر کا مزہ لیں گے

آخر کار امریکی ریاست ایڈا ہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے مقررہ وقت میں 28 غبارے اڑانے میں کامیاب رہے، جو ساتھی سیریل ریکارڈ توڑنے والی اشریتا فرمان کے ساتھ ٹائٹل کے شریک ہولڈر بننے کے لئے کافی تھے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ڈیوڈ لمبا سانس کھینچتے ہوئے غبارے کو ناک پر رکھ کر پھر زور سے سانس خارج کرتے ہیں جس کی وجہ سے غبارے میں ہوا بھر جاتی ہے۔ڈیوڈ کو ریکارڈ بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ غبارے اپنی ناک سے پھلاکر ان میں گانٹھ بھی باندھنی تھی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ اشریتا فُرمان کے پاس تھا جنہوں نے 2016 میں ایک منٹ میں اپنی ناک سے 9 غبارے پُھلائے تھے۔

خیال رہے کہ ڈیوڈ رش سیریل ریکارڈ توڑنے والے سلویو صبا کے مجموعی طور پر 180 گنیز ورلڈ ریکارڈز ٹائٹلز کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top