ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ہاتھوں سے ہزاروں ملی میٹر پانی منتقل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

04 جون, 2024 11:10

امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے 30 سیکنڈ میں ہاتھوں سے سب سے زیادہ پانی منتقل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیریل ریکارڈ توڑنے والے ڈیوڈ رش کا کہنا ہے کہ انہوں نے پانچ سال کے دوران متعدد بار یہ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی کوششوں کو اکثر وجوہات کی بنا پر نااہل قرار دے دیا گیا۔

 

مزید پڑھیں:تین منٹ میں 28 غبارے ناک سے پُھلانے کا عالمی ریکارڈ

ڈیوڈ رش کو بالٹی سے پانی کو ایک میٹر (3.28 فٹ) دور رکھے ہوئے حصے میں منتقل کرنے کے لئے صرف اپنے ہاتھوں کا استعمال کرنا پڑا۔

انہوں نے مقررہ 30 سیکنڈ میں 3ہزار 323 ملی لیٹر (112.4 اونس) ایک کنٹینر سے دوسرے کنٹینر میں منتقل کرکے کامیابی سے یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس ٹائٹل کے ساتھ ہی ڈیوڈ رش کے مجموعی ریکارڈز کی تعداد 174 تک پہنچ گئی۔ وہ سیریل ریکارڈ توڑنے والے سلویو صبا کے 180 رنز کے مجموعی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بیک وقت 181 ریکارڈ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top