پیر، 17-جون،2024
( 11 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 17-جون،2024

EN

عالمی عدالت کا اسرائیل کو غزہ اور رفح میں حملے روکنے کا حکم

24 مئی, 2024 18:41

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں جاری حملے روکنے کا حکم دے دیا۔

عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) اسرائیلی مظالم اور غزہ کی صورتحال پر دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سینئر اہلکاروں نے بار بار غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔

آئی سی جے کے سربراہ نواف سلام نے کہا کہ رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہوئے، عالمی امدادی اداروں نے بھی غزہ کی صورتحال پر آواز اٹھائی۔

نواف سلام نے کہا کہ عدالت سمجھتی ہے کہ رفح میں لاکھوں فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے، گذشتہ ہفتے رفح میں بھی اسرائیل نے بمباری کی، لہٰذا موجودہ صورتحال میں سابقہ حکم پر نظر ثانی کا کوئی جواز نہیں۔

عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ اسرائیلی فوج مسلسل غزہ اور رفح کو نشانہ بنارہی ہے، قوام متحدہ کے مطابق لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جب کہ غزہ کی صورتحال پر مختلف حلقوں کی جانب سے اظہار تشویش کیا ہے۔

آئی سی جے کا کہنا تھا کہ جنوری میں عالمی عدالت نے جس  تشویش کا اظہار کیا وہ حقیقت میں بدل گیا، مئی کو اسرائیل نے 10لاکھ فلسطینیوں کو رفح سے منتقلی کے احکامات دیئے جب کہ رفح میں 7 مئی سے شروع اسرائیلی حملے تاحال جاری ہیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عالمی عدالت انصاف سمجھتی ہے غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، عدالت نے 28 مارچ کے حکم میں کہا تھا غزہ کی صورتحال انتہائی خراب ہے مگر عدالتی فیصلوں پر اسرائیل نے عملدرآمد نہیں کیا۔

سربراہ آئی سی جے نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال مزید ابتر ہوچکی ہے جہاں اسرائیلی آپریشن کے دوران انسانی جانوں، املاک کو نقصان پہنچا جب کہ اسرائیل نے کئی ہفتوں کی شدید بمباری  کے بعد رفح مین زمینی آپریشن شروع کیا۔

عالمی عدالت انصاف نے فیصلے میں کہا کہ اسرائیل غزہ سے انخلا کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام رہا، البتہ اسرائیل فوری طورپر غزہ میں فوجی آپریشن روکے اور ایک ماہ میں اس حکم کے تحت کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے جنیوا کنونشن کے تحت غزہ میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے عالمی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں ترکیہ، مصر  اور کولمبیا بھی فریک ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top