جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی

08 نومبر, 2023 14:40

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے شبمن گل نے بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی، پاکستان کے کپتان بابراعظم پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔

واضح رہے کہ بابراعظم ڈھائی سال تک دنیا کے نمبر ون بلے باز رہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد یوسف بابر اعظم کی کپتانی کی حمایت میں بول پڑے

دوسری جانب بولرز رینکنگ میں شاہین آفریدی سے بھی پہلی پوزیشن چھن گئی، شاہین آفریدی پہلے سے 5 ویں نمبر پر چلے گئے۔

بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر آگئے، جبکہ مہاراج دوسرے، ایڈم زمپا تیسرے اور کلدیپ یادیو چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

اعلامیے کے مطابق آل راؤنڈرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل 4 درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top