منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پتہ نہیں بابراعظم کو کپتانی کی سیاست میں کس نے لگایا؟

20 جولائی, 2024 20:59

سابق فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ بابراعظم کپتانی سیاست میں کیوں پھنس رہے ہیں۔

یوٹیوب پر معروف اینکر آفتاب اقبال کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کرکٹر و فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ بابراعظم پاکستانی ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں، وہ پرفارم کرتے ہیں تو ٹیم کا اسکور بہتر ہوتا ہے، مجھے نہیں سمجھ آرہا ہے کہ انہیں کپتانی کی سیاست میں پڑرہے ہیں۔

محمد آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم میں بابراعظم کے علاوہ کوئی ایسا بلےباز نہیں جو اننگز کو اختتام تک لیکر چل سکے، انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کپتان سے اوپر ہیں۔

اینکر نے سوال اٹھایا کہ کیا بابراعظم کپتانی اس لیے نہیں ہٹ رہے کہ انہیں اپنا نمبر تبدیل ہونے کا خدشہ ہے؟ جس پر آصف نے جواب دیا کہ 2 سے لیکر 5 نمبر تک اہم ہی ہیں، انہیں کچھ دشواری ہے لیکن پریکٹس سے بھرپور پیکج بن سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top