منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداء کو خراج تحسین پیش، انسانی مسجد بنا دی

12 اپریل, 2019 15:55

جھنگ: سانحہ کرائسٹ چرچ کو ایک ماہ مکمل ہونے پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے لیے  گڑھ مہاراجہ تحصیل احمد پور سیال میں انسانی مسجد بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ کے واقعہ کو ایک ماہ مکمل پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئیے جھنگ کی تحصیل احمد پو ر سیال کے علاقہ گڑھ مہاراجہ دربار باہو سلطان میں مسلم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے دنیا کی پہلی بولتی انسانی مسجد بنائی گئی۔

20ہزار سے زائد لوگوں نے دنیا کی پہلی انسانی مسجد بنائی. بولتی مسجد کے ذریعے حضور رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں درود  پیش کیا گیا.

ہزاروں افراد نے یک آواز ہو کر  دنیا کو بتادیا کہ اسلام امن کا دین ہےانسانی مسجد نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ مسجد کے جیسی بنائی گئی۔

چیئرمین مسلم انسٹیوٹ سلطان احمد علی کا کہنا ہے کہ مسجد بنانے کا مقصد نیوزی لینڈ کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی ہے, اور دنیا کو یہ باآور کروانا ہے کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top