جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

28 اپریل, 2024 11:42

محکمہ موسمیات نے شہر کراچی میں آج کی ممکنہ موسمی صورتحال سے متعلق آگاہ کردیا۔

ایک بیان میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ شہر قائد میں موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کاامکان ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، البتہ شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے سبب درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

اس کے علاوہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا کہ کل سے کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top