ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

کراچی سمیت ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟

05 جون, 2024 09:06

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

جی ٹی وی کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، جب کہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔

مزید پڑھیں:عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان  ہے جب کہ بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع  ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں گرم چمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بارکھان ،ژوب ،موسیٰ خیل ،خضدار اورآواران میں بارش متوقع ہیں۔

مری ،گلیات ،اٹک ،چکوال ،جہلم اور منڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں 4 جون سے 7 جون تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں 4 جون سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے سبب  ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد، خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اوکاڑہ میں بارش ہوگی۔

اس کے علاوہ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور لیہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان طاۃر کیا گیا ہے۔

محکمہ مومسیات نے کہا کہ جیکب آباد، لاڑکانہ،کوئٹہ اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

اپنے الرٹ میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آندھی سے کھڑی فصلوں اور کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top