اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

واٹس ایپ فون نمبر کے بغیر کیسے استعمال کریں؟

24 جولائی, 2024 15:07

واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اچھی خبر ہے کیونکہ بہت جلد صارفین کے لیے ایک زبردست سہولت دستیاب ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے کی گئی اس تبدیلی کے بعد صارفین اپنا فون نمبر شیئر کیے بغیر ایپلی کیشن استعمال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کے بہت سے صارفین اپنا فون نمبر اجنبیوں کے ساتھ شیئر کرنے سے ہچکچاتے ہیں کیونکہ ان کی اجازت کے بغیر اس نمبر کو اشتہارات سمیت مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اپنے صارفین کی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو لوگوں کو بغیر فون نمبر کے دوسروں سے رابطہ کرنے میں مدد دے گا۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر فون نمبر کے بجائے یوزر نیم (صارف نام) استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واٹس ایپ انتہائی اہم فیچر لانچ کرنے کیلئے تیار

واٹس ایپ میں فون نمبرز چھپانے سے متعلق نئے فیچر کی آزمائش

جب کوئی صارف اپنا یوزر نیم بنائے گا تو اس کا فون نمبر دوسروں کی نظروں سے چھپ جائے گا جس سے صارفین کی سکیورٹی بہتر ہوگی۔

اس فیچر کو فی الحال واٹس ایپ ویب کے بیٹا ورژن میں آزمایا جا رہا ہے، توقع ہے اسے مکمل طور پر متعارف کرانے کے بعد وائس چیٹ مکمل طور پر بدل جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top