ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

روزے میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟ آپ بھی جانیے

13 مارچ, 2024 17:13

روزے کے دوران جسم کو پانی اور نمکیات کی کمی سے بچائے رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے جسے سحر و افطار کے لوازمات میں معمولی تبدیلی لا کر پورا کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں آپ کو پیاس نہ لگے تو سحری میں کم سے کم 2گلاس پانی ضرور پیئیں تاہم کولڈ ڈرنکس سے اجتناب برتیں کیوں کہ یہ روزے کے دوران پیاس بڑھاتے ہیں۔

اسی طرح دہی اور ریشہ دار سبزیاں دن بھر پانی کی کمی کو پورا رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ کھیرا پانی کا ذخیرہ لیے ہوتا ہے اگر سحری میں کھیرے کو بطور سلاد کھایا جائے تو یہ جسم کے خلیات میں پانی کو جمع رکھتا ہے۔

ناریل کا پانی نمکیات کی کمی کو دور کرتا ہے:

گرمیوں کے دوران پسینے کے راستے جسم کے نمکیات خارج ہوجاتے ہیں یہ نمکیات خون کے اندر شامل ہوتے ہیں جس سے جسم میں پانی کی ایک خاص مقدار بحال رہتی ہیں۔ روزہ داروں میں پانی کی کمی کا احتمال زیادہ رہتا ہے

گرما، تربوز اور خربوزہ ضرور کھائیں :

روزے کے دوران پانی اور نمکیات کی کمی دور کرنے کے لیے سحری میں پھل بالخصوص گرما، تربوز اور خربوزہ ضرور کھائیں۔ یہ پھل دن بھر جسم میں پانی کی سطح کو برقرار رکھنے میں کافی مدد گار ثابت ہوتے ہیں اس کے علاوہ ان پھلوں میں پوٹاشیم اور وٹامنز بھی موجود ہوتے ہیں جو جسم میں نمکیات اور توانائی کی کمی کو دور کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گرمی کے ماہ میں روزہ رکھنے سے جسم میں پانی کی کمی کا احتمال رہتا ہے اس لیے ہیٹ ویو اور گرمی کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے خصوصی اہتمام کرنا بہت ضروری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top