منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

5 ہزار کا اصلی نوٹ کیسے پہچانا جائے؟ اسٹیٹ بینک نے ویڈیو جاری کردی

21 دسمبر, 2023 12:34

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 ہزار روپے کے اصلی اور جعلی کرنسی نوٹ کی پہچان کے لیے ویڈیو جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں 5 ہزار روپے کے نوٹ میں موجود نشانیاں بتائی گئی ہیں جن کے ذریعے شہری اصلی اور نقلی نوٹ میں فرق کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا تھا، دوران اجلاس سلیم مانڈوی والا نے 5،5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ اجلاس میں رکھ دیے جسے کمیٹی اجلاس میں شریک ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی نہیں پہچان سکے۔

چیئرمین کمیٹی کا گورنر اسٹیٹ بینک سے سوال کیا کہ آپ بتا سکتے ہیں یہ اصل ہیں یا نقل ؟ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 5 ہزار کا جعلی نوٹ اگر مجھے مل سکتا ہے تو عام آدمی کا کیا بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 5 ہزار کے جعلی نوٹ کی بہتات، سلیم مانڈی والا جعلی نوٹ اجلاس میں لے آئے

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ معاملہ بڑھ رہا ہے بینکوں کے ذریعے جعلی نوٹ پھیل رہے ہیں، جعلی نوٹ بینکوں کے سسٹم میں موجود ہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ جس کو جعلی نوٹ ملتاہے اس کو کیا ملے گا اس پر پالیسی بنائی جائے، عام آدمی جعلی نوٹوں کے معاملے پر کیا کرے گا؟ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ میرے پاس ایک ہزار کے کئی جعلی نوٹ پڑے ہیں۔

ارکان کمیٹی نے تجویز دی کہ اسٹیٹ بینک اس پر حکمت عملی بنائے اور ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرکے بریفنگ لی جائے، قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے جعلی نوٹوں کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں تفصیل طلب کر لی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top