ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

حج سے متعلق قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

04 جون, 2024 10:48

سعودی حکومت نے حج سے متعلق قواعد و ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر جرمانے اور جرمانے عائد کرنا شروع کر دیے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جرمانے مکہ مکرمہ شہر، مرکزی علاقے، مقدس مقامات، حرمین ٹرین اسٹیشن، سکیورٹی چیک پوائنٹس، اسکریننگ سینٹرز اور عارضی سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر عائد کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سعودی سفیر کا قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بڑا اعلان

سینکڑوں حج پروازوں سے 31ہزار سے زائد سرکاری عازمین سعودیہ پہنچ گئے

حج پرمٹ کے بغیر حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس جرمانے کا اطلاق حج پرمٹ کے بغیر مخصوص جغرافیائی علاقے کے اندر شہریوں، رہائشیوں اور زائرین پر ہوتا ہے، اگر کوئی شخص دوسری بار پکڑا گیا تو جرمانے کو دوگنا کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بغیر اجازت حج کے نقل و حرکت کرتے ہوئے پکڑے جانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

عدالتیں حج قوانین کی خلاف ورزیوں میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیں گی۔

خیال رہے سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پاکستان عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق126حج پروازوں سے 31ہزار 57سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، آج12پروزوں کے ذریعے مزید 2ہزار 450عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پرائیویٹ اسکیم کے 2ہزار سے زائد عازمین بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top