منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پاکستان کا سرکاری قرضہ کتنا ہوگیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

31 اگست, 2024 11:02

وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا کہ جون 2024 کے اختتام تک پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ 71.2 ٹریلین روپے تھا۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک مجموعی سرکاری قرضہ 79.731 ٹریلین روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، ملکی قرضوں میں 7.671 ٹریلین روپے اور غیر ملکی قرضوں میں 818 ارب روپے کا اضافہ شامل ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سال 2024 کے لئے پاکستان 18.7 ٹریلین روپے ادا کرنے کے لئے تیار ہے جس میں 13.7 ٹریلین روپے اندرونی اور 5 ٹریلین روپے بیرونی قرض شامل ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 2025 میں 6.4 ٹریلین روپے داخلی اور 2.2 ٹریلین روپے سمیت 8.7 ٹریلین روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ 2026 میں 5.3 ٹریلین روپے داخلی اور 2.3 ٹریلین روپے سمیت 7.6 ٹریلین روپے ادا  کرنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

اس کے علاوہ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ  پاکستان کو 2027 میں مجموعی طور پر 4.3 ٹریلین روپے ادا کرنے ہوں گے جن میں 2.3 ٹریلین روپے اندرونی اور 2 ٹریلین روپے بیرونی قرضے شامل ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے تین سالہ اقتصادی منصوبہ بھی متعارف کرایا ہے جس کا مقصد 2027 تک وفاقی بجٹ میں صوبوں کا حصہ 39.4 فیصد سے بڑھا کر 48.7 فیصد کرنا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت صوبوں کو مالی سال 2026-27 میں 10.35 ٹریلین روپے ملیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top