منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پاکستانیوں نے ایک سال میں بیرون مملک سے کتنے ارب ڈالر کے موبائل فونز منگوائے؟

22 جولائی, 2024 10:12

مالی سال 2023-24ء کے دوران پاکستان نے 1.898 ارب ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے جو مالی سال 2022-23ء کے 570.071 ملین ڈالر کے مقابلے میں 233 فیصد اضافہ ہے۔

روپے کے لحاظ سے ملک نے مالی سال 2023-24 کے دوران 535.690 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کیے اور اس لحاظ سے 2022-23 کے دوران 136.847 ارب روپے کے مقابلے میں 291.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جون 2024 ء میں ماہانہ بنیادوں پر پاکستان کی موبائل فونز کی درآمدات میں 76.77 فیصد اضافہ ہوا جوکہ مئی 2024ء میں 157.592 ملین ڈالر کے مقابلے میں 278.574 ملین ڈالر رہی۔

جون 2024 میں سال بہ سال کی بنیاد پر موبائل فون کی درآمدات میں 419.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ جون 2023 میں یہ 53.582 ملین ڈالر تھا۔

مالی سال 2023-24 کے دوران ملک میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات 2.366 ارب ڈالر رہیں اور 2022-23 کے دوران 956.696 ملین ڈالر کے مقابلے میں 147.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سال بہ سال کی بنیاد پر مجموعی ٹیلی کام درآمدات میں 232 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جون 2024 میں یہ 320.094 ملین ڈالر رہی جو جون 2023 میں 96.415 ملین ڈالر تھی۔ ا

یم او ایم کی بنیاد پر جون 2024 میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات میں 51.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو مئی 2024 کے دوران 211.586 ملین ڈالر تھا۔

مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹس نے سال 2024 کے پہلے پانچ ماہ (جنوری تا مئی) کے دوران 13.08 ملین موبائل ہینڈ سیٹ تیار اور اسمبل کیے جب کہ تجارتی طور پر 0.76 ملین موبائل ہینڈ سیٹ درآمد کیے گئے تھے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مقامی طور پر تیار اور اسمبل کردہ 13.08 ملین موبائل فونز میں 4.98 ملین 2 جی اور 8.1 ملین اسمارٹ فونز شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top