جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سال 2024 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

30 دسمبر, 2023 17:00

اسلام آباد: وفاقی کابینہ ڈویژن نے سال 2024 میں ہونے والی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سال کی پہلی سرکاری چھٹی 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی۔

٭ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔

٭ عیدالفطر کی چھٹیاں 10، 11 اور 12 اپریل کو ہوں گی۔

٭ 1 مئی کو یوم مزدور کی چھٹی ہوگی۔

٭ عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 17 سے 19 جون تک ہوں گی۔

٭ محرم کی چھٹیاں 16 اور 17 جولائی کو یوم عاشور پر ہوں گی۔

٭ 14 اگست کو یوم آزادی پر چھٹی ہوگی۔

٭ 16 ستمبر کو عید میلادالنبیﷺ کی چھٹی منائی جائے گی۔

٭ 9 نومبر کو یوم اقبال اور 25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم ولادت پر چھٹی ہوگی۔

اس کے علاوہ بینکوں کی چھٹیوں کا بھی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یکم جنوری کو بینکوں کی چھٹی ہوگی، اختیاری چھٹیوں کے حوالے سے یکم جنوری کو نئے سال کی اختیاری چھٹی ہوگی۔

غیرمسلموں کے لیے 14 فروری کو بسنت پنچمی کی بھی اختیاری چھٹی ہوگی، 8 مارچ کو ”شیوارتری“ کی اختیاری چھٹی ہوگی جبکہ شب معراج 7فروری کو بھی اختیاری چھٹی کی جا سکتی ہے اور شب برات کی 25 فروری کو اختیاری چھٹی بھی ہوگی۔

ہندووؤں کے تہوار ہولی پر 24 مارچ اور دولہندی 25 مارچ کو چھٹی کی جاسکتی ہے۔

گڈ فرائیڈے 29 مارچ اور ایسٹر کی چھٹیاں 31 مارچ سے یکم اپریل تک ہوں گی۔

بہائی کمیونٹی کیلئے عید رضوان کی چھٹی 21 اپریل کو ہوگی، بدھا پرنیما کیلئے 23 مارچ کی اختیاری چھٹی ہوگی۔

اس کے علاوہ پارسیوں کے نئے سال ”نوروز“ کی چھٹی 15 اگست کو ہوگی۔

یہ پڑھیں : سال 2024؛ کن تین ستارو ں کیلئے کامیاب اور خوش قسمت سال ہوگا؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top