جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

کراچی میں گرمی کا زور کب ٹوٹے گا، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

01 مئی, 2024 12:38

شہر قائد کی موسمی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے بیان جاری کردیا ہے۔

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، شہر میں صبح سے ہی تیز دھوپ کا راج برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں گرمی کی لہر آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، لہٰذا شہری غیر ضروری گھر سے باہر جانے سے گریز گریں، البتہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

اس کے علاوہ اپنے بیان میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، آزاد کشمیر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش متوقع ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top