ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی زندگی قرآن نے کیسے بدلی؟

20 مارچ, 2024 12:05

معروف ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے قرآن کریم کی تفصیل سے تلاوت کرنے کا انکشاف کیا اور انہوں نے بتایا کہ مقدس کتاب نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔

میگا اسٹار نے مصری صحافی عمرو ادیب کی میزبانی میں پوڈ کاسٹ کے دوران اپنے روحانی سفر کے بارے میں بصیرت کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میری زندگی کے آخری دو سال مشکل رہے اور میری نیت اندر کی طرف مڑ گئی اور میں نے تمام مقدس کتابیں پڑھیں، میں نے اس سال رمضان کے دوران قرآن پڑھا’ یہ میری زندگی کا روحانی تلاش کا مرحلہ ہے۔

55 سالہ اداکار یہ جان کر حیران رہ گئے کہ قرآن میں حضرت موسیٰ کا کتنا ذکر ہے۔

دوران پاڈ کاسٹ ولتھ اسمتھ کا کہنا تھا کہ مجھے قرآن کی سادگی پسند ہے، یہ بہت واضح ہے، غلط فہمی کے ساتھ چلنا مشکل ہے، قرآن پاک کی روح بہت خوبصورت اور واضح ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے پرورش میں قرآن سے ترغیب حاصل کی۔

ہالی ووڈ اداکار نے قرآن مجید میں بیان کردہ ذاتی ذمہ داری کے تصور پر روشنی ڈالی، جو ان کے خیال میں پرورش کے بارے میں ان کے نقطہ نظر کی رہنمائی کرتا ہے۔

ول اسمتھ کے روحانی سفر اور قرآن پاک کی تعریف کے بارے میں واضح انکشافات اداکار کے اندرونی خیالات اور اقدار کی ایک جھلک پیش کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top